جنوبی بھارت میں سیلاب سے کم از کم 132 افراد جان بحق
2019-08-11 15:59:42
بھارتی ذرائع ابلاع سے ملی دس تاریخ کی اطلاعات کے مطابق حال ہی میں شدید بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے بھارت کی جنوبی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں سیلاب آیا ، جس کے نتیجے میں کم از کم 132 افراد جابحق ہوگئے ہیں۔
ریاست کیرالہ کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار افراد کو سینکڑوں ہنگامی امدادی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ریاست کرناٹک میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار افراد کو عارضی طور پر منتقل کیا گیا ہے۔