مشرقی یروشلم میں جھڑپیں، چودہ فلسطینی زخمی

2019-08-12 11:29:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق اتوار کے روز مشرقی یروشلم میں اسرائیلی پولیس کی جانب سے فائرنگ میں کم از کم چودہ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی اور فلسطینی عہدیداروں نے بتایا کہ اتوار کے روز مشرقی یروشلم کے مقدس ترین مقام مسجد اقصی کے احاطے میں مسلمان نمازیوں اور اسرائیلی پولیس کے مابین جھڑپیں شروع ہوگئیں ، جوحالیہ کشیدگی کا باعث بنی ہے۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے احاطے میں دھاوا بولتے ہوئے کم از کم 14 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

اتوار کو عید الاضحی کے موقع پر جب ہزاروں فلسطینی نمازی مسجد اقصی میں نماز عید کی ادائیگی کے لئے جمع تھے۔ اس سال مسلمانوں کا مذہبی تہوار اور ایک اہم یہودی تعطیل ایک ہی روز ہونے کی وجہ سے کشیدگی بڑھی۔


شیئر

Related stories