جنوبی بغداد میں قائم اسلحہ خانے میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک پینتیس زخمی
2019-08-13 11:07:33
سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق بارہ اگست کو عراقی حکومت کے ایک اہلکار کی جانب سے دیئے گئے بیان کے مطابق ،عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے" دورا "میں واقع فیڈرل پولیس بیس کے اسلحہ خانے میں بارہ اگست کی رات کو دھماکہ ہوا جس سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک شہری ہلاک جب کہ پینتیس شہری اور سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔عراقی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ زخمیوں کو علاج کے حصول کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے اور ان میں سے زیادہ تر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی ہے۔