ساحلی ممالک کی طرف سے خلیج فارس کے خطے میں جہاز رانی کے تحفظ کو برقرار رکھنا چاہیے، ایرانی صدر
2019-08-15 10:28:36
ایرانی صدر حسن روحانی نے چودہ اگست کو ایرانی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ ساحلی ممالک کو مشترکہ طور پر خلیج فارس کے خطے میں جہاز رانی کا تحفظ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیرونی قوتوں کی شمولیت کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ بیرونی قوتیں خلیج فارس اور خلیج عمان میں نام نہاد "اتحاد" تشکیل دے رہی ہیں جو علاقائی سلامتی کے لیے کسی صورت بھی فائدہ مندنہیں ہے۔
حال ہی میں ، امریکہ خلیجی خطے میں بحری محافظت کو برقرار رکھنے کے لیے نام نہاد "ایسکورٹ اتحاد" میں شامل ہونے کے لیے اتحادیوں سے لابنگ کر رہا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ امریکہ کی طرف سے"ایران کو خطرہ" قرار دینا ، ایران پر دباؤ بڑھانے کا طریقہ ہے ۔