سہ فریقی نمائندوں کی تہران میں مسئلہ یمن پر بات چیت

2019-08-18 15:16:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

برطانیہ، فرانس ، جرمنی اور اٹلی سمیت چار یورپی ممالک کے نمائندوں ، یمن میں حوثی باغیوں کے نمائندوں اور ایرانی حکومت کے نمائندوں نے سترہ تاریخ کو تہران میں یمن کے مسئلے پر بات چیت کی۔مختلف فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یمن میں جلد از جلد جنگ کو ختم کیا جانا چاہیئے اور سیاسی طریقے سے موجودہ بحران کو حل کیا جانا چاہیے۔

اسی روز یمن حکومت کے اعلی عہدیدار اور یمن کی جنوبی عبوری کونسل کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ جنوبی عبوری کونسل کی فوج نے عدن شہر میں ان کے مختلف زیر قبضہ مقامات کو خالی کر دیا ہےاور اہم سرکاری تنصیبات کو حکومت کی سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ یمن کے ایوان صدر کو سعودی عرب کی رہنمائی میں متعدد ممالک کی مشترکہ افواج کے حوالے کردیا گیاہے۔


شیئر

Related stories