اقوام متحدہ کے افغان امدادی مشن کی طرف سے کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت

2019-08-19 10:24:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے 18 تاریخ کو اپنے ایک بیان میں دارالحکومت کابل میں سترہ تاریخ کی شام کو ہونے والے خودکش بم دھماکے کی سخت مزمت کی۔

افغانستان کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے سربراہ تادامیچی یاماموتو نے اس بیان میں عام شہریوں کے خلاف حملوں کی مذمت کی اور ایسے حملوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے موجودہ حفاظتی اقدامات کو تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔یاماموتو نے کہا کہ اقوام متحدہ افغان عوام کے ساتھ رہیگااور افغانستان میں امن کے قیام کے لئے کام جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ مغربی کابل میں 17 اگست کی شام ایک شادی ہال میں خودکش بم حملے میں 63 افراد ہلاک اور 180 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ۔


شیئر

Related stories