ایران ایٹمی معاہدے کے حوالے سے بات چیت کے لئے تیار ہے، ایرانی وزیر خارجہ

2019-08-20 16:22:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہےکہ ایران بدستور ایٹمی معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انیس تاریخ کواپنے دورہ فن لینڈ کے دوران دارالحکومت ہلسنکی میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران بدستور جامع ایٹمی معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے اور متعلقہ فریقین کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے۔

محمد جواد ظریف نے فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہا وسٹو سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سنہ دو ہزار پندرہ میں ایٹمی معاہدے پر دستخط کرتے وقت ایران نے اس عزم کا اعادہ کیا تھاکہ وہ ایٹمی معاہدے کی پاسداری میں مکمل تعاون کرے گا۔ اس کے بعد جب امریکہ یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے الگ ہوا تو بھی ایران مسلسل ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرتا رہا۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ سنہ 2015 میں طے پانے والا ایٹمی معاہدہ ایک مکمل اور جامع ایٹمی معاہدہ ہے ۔امریکہ کو اس کی پاسداری کرنی چاہیے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ اگر اب اس مسئلے پر دوبارہ مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو اس کے نتائج دوہزار پندرہ سے بہتر نہیں ہوں گے۔


شیئر

Related stories