مغربی اسٹریٹجک سمت میں کشیدگی سے نمٹنے کے لئے اقدامات اختیار کئے جائیں گے، روسی وزیر دفاع

2019-08-22 10:28:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

روس کی وزارت دفاع نے اکیس تاریخ کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ روسی وزیردفاع سرگئی شوگونے کہا کہ روس مغربی اسٹریٹجک سمت میں کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات اختیار کرے گا۔

سرگئی شوگو نے اسی روز متعلقہ کانفرنس میں کہا کہ اس وقت مغربی اسٹریٹجک سمت میں سیاسی اور فوجی کشیدگی موجود ہے۔نیٹو مشرقی یورپ میں اپنی عسکری قوت کو مضبوط بنارہا ہے، امریکہ پولینڈ اور رومانیہ میں میزائل دفاعی نظام کو نصب کررہا ہے اور نیٹو فن لینڈ اور سویڈن کے ساتھ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

روسی وزیردفاع نے کہا کہ موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لئے روس مختلف اقدامات اخیتار کرے گا۔


شیئر

Related stories