ڈنمارک کی وزیراعظم کا امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ کے دورہ ڈنمارک کو ملتوی کرنے پر افسوس کا اظہار

2019-08-22 10:32:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ڈنمارک کی وزیراعظم فریزر ریکسن نے اکیس تاریخ کو کوپن ہیگن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈولند ٹرمپ کے اپنے دورہ ڈنمارک کو ملتوی کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے دورہ ڈنمارک کو ملتوی کرنے کے اثرات دونوں ممالک کے درمیان تعاون اوربات چیت پر مرتب نہیں ہوں گے۔

بیس تاریخ کی رات کو ڈولنڈ ٹرمپ نے اپنے ٹیوٹر میں کہا کہ ڈنمارک کی وزیراعظم نے جزیرہ گرین لینڈ کی فروخت پر دلچسپی نہیں لی۔اسی لئے وہ آئندہ دو ہفتوں میں منعقدہ ہونے والی دو طریفہ ملاقات کو ملتوی کررہے ہیں ۔

ڈنمارک کی وزیراعظم نے اٹھارہ تاریخ کو امریکہ کی گرین لینڈ کی خریداری کے خیال کے حوالے سے کہا کہ یہ خیال مضحکہ خیز ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ گرین لینڈ ڈنمارک کا خود اختیار علاقہ ہے، جس کےپاس اعلیٰ درجے کی خود مختاری ہے تاہم دفاع اور سفارت کی ذمہ داری ڈنمارک کی حکومت کے پاس ہے۔


شیئر

Related stories