امریکہ کے نائب وزیرخارجہ اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات کا انعقاد
امریکہ کے نائب وزیرخارجہ ڈیوڈ ہیل نے اکیس آگست کو قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان میں وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ "سی 5+1" نظام کے تحت مذاکرات کئے۔
مذاکرات بند دروازوں میں ہوئے۔قازقستان کے خبرسان ادارے سے ملی اطلاع کے مطابق خطے میں معیشت کے استحکام اور شراکت دار نہ تعلقات کی حفاظت ، افغانستان میں امن اور وسطی ایشیا میں سلامتی کے تحفظ سمیت امور پر بات چیت کی گئی۔شرکاء نے وسطی ایشیا میں بنیادی تنصیبات اور سرحد پار نقل و حمل کی مشترکہ ترقی میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ نومبر دو ہزار پندرہ میں امریکہ اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے وزرائے خارجہ نے ازبکستان میں کانفرنس کا انعقاد کیا۔کانفرنس میں وسطی ایشیا کے پانچ ممالک اور امریکہ کے درمیان شراکت دارانہ تعلقات اور تعاون کے حوالے سے مشترکہ اعلامیے کی منظوری دی گئی اور چھ ممالک کی وزارت خارجہ کے مابین باقاعدہ طور پر سیاسی بات چیت کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔وسطی ایشیا کے پانچ ممالک میں قازقستان ، کرغزستان ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔