لاؤس: ٹریفک حادثے میں چینی سیاحوں کی ہلاکت پر چین اور لاؤس کے صدور میں تعزیتی پیغامات کا تبادلہ
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر مملکت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ اور لاؤس کے صدر مملکت بون ہنگ ووراچیت نے حالیہ دنوں لاؤس میں چینی سیاحتی وفد کو پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے پر تعزیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔
بون ہنگ ووراچیت نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے لاؤس میں ٹریفک حادثے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے۔ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت زیادہ دکھی ہوں۔ میں متاثرین سے گہری تعزیت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ میں جناب شی جن پھنگ سے تعزیت کر تاہوں اور ان کے ذریعے متاثرین کے لواحقین اور زخمی لوگوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گا۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حادثے کے بعد لاؤس کی حکومت، حکمران جماعت ، فوج ، پولیس اور عوام سمیت تمام ذمہ داران نے یکجا ہو کر متاثرین کی مدد کی۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین- لاؤس تعلقات کو لاؤس بڑی اہمیت دیتا ہے اور لاؤس نے اس موقع پر نہایت ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔امید ہے کہ فریقین مسلسل قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ زخمیوں کے علاج معالجے اور حادثے کے بعد تمام امدادی کاموں سے اچھی طرح نمٹا جائے گا۔