یورپی کونسل کے صدر کا تجارتی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ

2019-08-25 15:47:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس اگست کو یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نےجی سیون سربراہی اجلاس کے افتتاح سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تجارتی جنگ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ، اگر امریکہ سیاسی بنیادوں پر ٹیرف کا استعمال کرےگا تو وہ دنیا کو خطرےمیں ڈالے گا۔

انہوں نے کہا کہ "تجارتی معاہدے اور عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات تجارتی جنگوں سے بہتر ہیں۔ تجارتی جنگیں کساد بازاری کا باعث بنیں گی ، اور تجارتی معاہدوں سے معیشت کو فروغ ملے گا۔"

ڈونلڈ ٹسک نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ سیاسی بنیادوں پر ٹیرف کا استعمال کریں گے تو اس سے یورپی یونین سمیت دنیا کو نقصان ہوگا۔ اگر امریکہ فرانسیسی ڈیجیٹل ٹیکس کے جواب میں فرانسیسی الکحل پر ٹیکس عائد کرے گا تو یورپی یونین فرانس کے ساتھ کھڑی ہو گی اور امریکہ کے خلاف اسی طرح کی کارروائی کرے گی۔

یاد رہے کہ تیئیس ا گست کو امریکی صدر ٹرمپ نے فرانسیسی ڈیجیٹل ٹیکس منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے دھمکی دی کہ امریکہ فرانسیسی الکحل پر ٹیرف عائد کرے گا۔   


شیئر

Related stories