اگر امریکہ F-35 جنگی طیارے فراہم نہیں کرتا ہے تو انہیں دوسرے ممالک سے خریدنے پر غور کیا جائے گا : ترک وزیر خارجہ
2019-08-29 14:08:17
ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولونے 28 تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ ایف 35 جنگی طیارے ترکی کو فراہم نہیں کرتا تو ترکی یہ طیارے دوسرے ممالک سے خریدے گا ۔
یہ بات انہوں نے ایسٹونیا کے دورے کے دوران کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ حال ہی میں امریکہ ایف 35 طیاروں کے منصوبے میں مختلف مشکلات پیدا کی ہیں لیکن ترکی تاحال بدستور اس منصوبے میں شریک ممالک میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور روس کے دورے پر آئے ہوئے ترک صدر اردگان نے 27 تاریخ کو ماسکو ایئر شو میں متعدد نئے روسی طیاروں کو دیکھا جن میں پانچویں نسل کے لڑاکا ایس یو 57 بھی شامل ہے ۔