افغانستان میں متعین امریکی فوج کی تعداد کو آٹھ ہزار چھ سو تک کم کیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
2019-08-30 12:33:04
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتیس تاریخ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ایک معاہدہ جلد متوقع ہے۔ جس کے بعد منصوبے کے مطابق افغانستان میں متعین امریکی فوج کی تعداد کو آٹھ ہزار چھ سو تک کم کردیا جائے گا۔علاوہ ازیں امریکہ صورت حال کے مطابق اپنے آئندہ لائحہ عمل کافیصلہ کرے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر چہ افواج کی تعداد میں بڑی کمی آئے گی، لیکن افغانستان میں امریکی فوج بدستور موجود رہے گی۔
گزشتہ سال سے اب تک قطر کے دارلحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے متعدد ادوار منعقد ہوچکے ہیں۔افغان طالبان کے ترجمان نے اٹھائیس تاریخ کو سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ جلدامریکہ کے ساتھ ایک معاہدے پر پہچنے والے ہیں۔