دو سو سے زائد امریکی جفت ساز اداروں کا ٹرمپ کے نام خط
2019-08-30 12:35:00
امریکہ میں جوتے بنانے اور فروخت کرنے والے دو سو سے زائد اداروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں امریکی حکومت سے چینی درآمدات پر عائد اضافی محصولات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دراصل امریکہ کی بہت سی صنعتوں کے لئے چینی مصنوعات کا استعمال ترک کرنا ممکن نہیں ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ محصولات میں اضافے کی وجہ سے امریکی صارفین کو سالانہ مزید چار ارب امریکی ڈالرز خرچ کرنا پڑیں گے ۔ جس کی وجہ سے امریکی منڈی میں کساد بازاری کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا ۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ میں چین سے درآمد شدہ جوتوں اور ان سے متعلقہ مصنوعات پر شرح محصولات اوسطاً گیارہ فیصد ہے جبکہ مزید محصولات عائد کئے جانے کے بعد کچھ مصنوعات پر محصولات کی شرح سرسٹھ فیصد تک پہنچ جائے گی۔