امریکہ کے ساتھ بات چیت کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں ۔شمالی کوریا
اکتیس اگست کو شمالی کوریا کی اول نائب وزیر خارجہ چھوئی سون ہوئی نے کہا کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی امید ختم ہو رہی ہے ۔امریکی حکومت کی بعض کاروائیوں کی وجہ سے شمالی کوریا کو اپنے اقدامات پر از سرِ نو غور کرنا پڑے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ستائیس اگست کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے غیر معقول گفتگو کی تھی ، جو کہ شمالی کوریا کی شدید توہین تھی۔امریکی ریاست انڈیانا میں امیریکن ویٹرنز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ "شمالی کوریا کی بدمعاشی پر آنکھیں بند نہیں کرسکتا۔"
چھوئی سون ہوئی نے کہا کہ مائیک پومپیو کے تبصرے نے سرخ لکیر کو عبور کیا ہے، جس کی وجہ سے نا صرف ڈی پی آر کے - امریکہ مشاورت کو دوبارہ شروع کرنا مشکل ہوگیا ہے ، بلکہ ڈی پی آر کے- امریکہ تعلقات مزید خراب ہو گئے ہیں ۔