جنوبی فرانس میں چاقو سے حملے کی واردات ، ایک شخص ہلاک آٹھ زخمی
2019-09-01 17:15:08
فرانسیسی میڈیا کے مطابق جنوبی فرانس کے شہر لیون کے قریب ایک سب وے سٹیشن پر چاقو سے حملہ کیے جانے کی واردات میں ایک انیس سالہ نوجوان ہلاک جب کہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لیون شہر کے قریب ولیور بینے کے میٹرو سٹیشن پر لوگ بس کے انتظار میں کھڑے تھے۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے حملہ آور کی فرار کی کوشش کو ناکام بنا کر اسے گرفتار کر لیا ۔ اس حملے کے محرکات ابھی تک نامعلوم ہیں تاہم فرانسیسی میڈیا کا حملہ آور سے متعلق یہ کہنا ہے کہ تینتیس سالہ اس شخص کا تعلق افغانستان سے ہے اور یہ پناہ کی تلاش میں یہاں آیا ہے ۔