ایران کے ایٹمی مسئلے پر فرانس اور ایران کے صدور کی ٹیلی فونک بات چیت
2019-09-01 17:16:01
اکتیس اگست کوفرانس کے ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران کے ایٹمی مسئلے اور یمن کی صورتِ حال سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
بات چیت میں فرانسیسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ رجحان کو برقرار رکھا جانا چاہیئے، بات چیت کے ذریعے صورتحال کو بہتربنانے اور مسئلے کے طویل مدتی حل کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جانا چاہیے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ ایران کو ایٹمی مسئلے سے متعلق جامع معاہدے کی ذمہ داری کو مکمل طور پر قبول کرنا چاہیے اور مشرق وسطی کے علاقے کے امن و امان کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اختیار کرنے چاہئیں۔