افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان سمجھوتہ طے پانے والا ہے،امریکی اہلکار
2019-09-02 14:24:21
یکم ستمبر کو افغانستان میں تعینات امریکی حکومت کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور افغان طالبان کے نمائندوں نے حال ہی میں دوہا میں مذاکرات کا نواں دور مکمل کر لیا ہے۔فریقین کے بیچ افغانستان میں تشدد کے خاتمے اور افغانستان کے اندر قوتوں کے درمیان مذاکرات کے انعقاد پر سمجھوتہ طے پائے گا۔
طالبان کے سیاسی شعبے کے ترجمان سہیل شاہین نےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ موجودہ مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور افغان مسئلے کو پرامن طور پر حل کیا جائے گا۔
فریقین نے سمجھوتے کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سمجھوتے میں افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا سمیت دیگر معاملات شامل ہوں گے۔