برطانوی وزیر اعظم کا اکتوبر کے اواخر تک یورپی یونین سے الگ ہونے کا اعادہ

2019-09-04 10:16:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو ستمبر کوبرطانوی وزیر اعظم بورِس جانسن نے کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے ایک بیان میں واضح طور پر اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی صورت یورپی یونین سے بریگزیٹ میں التوٰی کی درخواست نہیں کریں گےاور برطانیہ طے کردہ منصوبے کے مطابق اکتیس اکتوبر کو یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا۔

انہوں نے پارلیمانی ممبران سے اپیل کی کہ وہ بریگزیٹ کو ملتوی کرنے کے لیےجاری سرگرمیوں کے خلاف ووٹ ڈالیں۔اس کے علاوہ انہوں نے عام انتخابات کے قبل از وقت انعقاد کے امکان کو بھی مسترد کر دیا۔


شیئر

Related stories