امریکہ نے ایرانی خلائی اداروں پر پابندی عائد کردی
2019-09-04 14:46:02
امریکیوزارت خزانہ نے تین تاریخ کو ایرانی خلائی ایجنسی اور اسسے وابستہ دوتحقیقی اداروں پر پابندی عائد کردی ہےاور اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہےکہ ایراناپنے تیار کردہ لانچنگ تنصیبات کو بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کے لئے استعمال کرسکتاہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسی روز ایک بیان میں کہاکہ امریکہ ایران کو خلائیلانچنگ تنصیبات کے بہانےبیلسٹک میزائل ٹیکنالوجیکی ترقی کی اجازت نہیں دے سکتا۔
پومپیو نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہامریکہ نے بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی تیار کرنے کے الزامپر ایرانی خلائی ایجنسی پر پابندی لگائی ہے ۔ امریکہ کے متعلقہ ضوابط کے مطابق امریکہ میں پابندیوں سے متاثرہ اثاثوں کو منجمد کردیا جائے گا اور امریکی شہری ان کے ساتھکوئی کاروبارنہیں کر سکیں گے۔