ایرانی جوہری معاہدے پر عمل میں کمی ، ایران جلد ہی اپنے تیسرے اقدام کا اعلان کرے گا ، ایرانی صدر
2019-09-05 11:01:10
چار ستمبر کو ایرانی صدر حسن روحانی نےاعلان کیا ہے کہ ایران جلد ہی ایرانی جوہری معاہدےسے متعلق اپنے وعدوں میں کمی کے لیےاپنے تیسرےا قدام کا اعلان کرے گا ۔ ان کے مطابق یہ ا قدام بےحد اہم ہو گا اور اس کےغیر معمولی نتائج سامنے آئیں گے ۔
تین ستمبر کو ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے اہلکار نےاپنے بیان میں کہا کہ اگر دیگرمتعلقہ ممالک اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ایران دو دن کے اندربیس فیصد خالص افزودہ یورینیم کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایران کی شرح یورینیم افزودگی پر پابندیاں ایرانی جوہری معاہدے کی بنیادی دفعات ہیں۔ 90 فیصد سے زیادہ خالص افزودہ یورینیم ایٹم بم بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔لیکن علمی رائے میں 20 فیصد اور 90 فیصد خالص افزودہ یورینیم کی پیداوار میں کوئی تیکنیکی رکاوٹ نہیں ہے۔