شمالی افغانستان میں مختلف جھڑپوں کے د وران سولہ افراد ہلاک

2019-09-06 16:04:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایک مقامی اہلکار کے جمعہ کے روز کی اطلاع کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں جمعرات کی رات طالبان کے وفادار عسکریت پسندگروہ نے سرکاری چوکیوں پر حملہ کرکے چھ سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک جبکہ چار کو زخمی کردیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمد جواد حجری نے سینہوا کو بتایا کہ اسی صوبے کے ضلع درقند میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں آٹھ عسکریت پسند طالبان کو ہلاک جب کہ پانچ کو زخمی کیا گیا۔ ان جھڑپوں کے دوران دو عام شہری ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

طالبان عسکریت پسندوں کا صوبے کے بعض پہاڑی حصوں پر قبضہ ہے جہاں سے وہ سیکورٹی فورسز پرحملے کرکے واپس چھپ جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک کے اندر موسم بہار اور موسم گرما میں عسکریت پسند اور عسکریت پسند مخالف کاروائیوں میں اضافہ ہوجاتاہے اسلیے مقامی طور پر اسے جنگ کا موسم کہتے ہیں۔


شیئر

Related stories