امریکہ کی 60 سائنسی تنظیموں کی جانب سے غیر ملکی محققین کو ڈرانے دھمکانے کی امریکی حکومت کے اقدامات کی مخالفت

2019-09-06 16:07:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ کی ساٹھ سائنسی ، انجینئرنگ اور تعلیمی تنظیموں نے چار تاریخ کو مشترکہ طور پر ایک کھلا خط جاری کیا ، جس میں امریکی حکومت کی طرف سے غیر ملکی محققین کو ڈرانے دھمکانے اور بین الاقوامی سائنسی تعاون میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے اقدامات کی مخالفت کی گئی۔ان تنظیموں میں امریکن فزیکل سوسائٹی ، امریکن کیمیکل سوسائٹی ، اور امریکن فلکیاتی سوسائٹی شامل ہیں۔ انہوں نے یہ کھلا خط وائٹ ہاؤس آفس آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی پالیسی ، نیشنل سائنس فاؤنڈیشن ، قومی ادارہ صحت ، محکمہ توانائی ، اور محکمہ دفاع کے عہدیداروں کو بھیجا ۔

یاد رہے کہ 21 اگست کو ، تقریبا 150 امریکی سائنسی تحقیقی رہنماؤں نے مشترکہ طور پر امریکی حکومت اور کچھ یونیورسٹیوں کی طرف سے چینی اور چینی نژاد سائنس دانوں کو ڈرانے دھمکانےاورملک سے نکالنے کی کوششوں کے خلاف ایک خط پر دستخط کیے۔ان کا خیال ہے کہ خوف وہراس کے اس ماحول کی وجہ سے امریکہ میں کام کرنے والے بہت سارے چینی اور چینی نژاد سائنسدان امریکہ چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔یہ امریکہ میں کام کرنے والے دوسرے غیر ملکی سائنس دانوں کے لیے بھی ایک پریشان کن اشارہ ہے۔


شیئر

Related stories