برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں بغیر معاہدے کے " بریگزٹ" کو روکنے کے لئے بل کی منظوری
2019-09-07 15:20:46
برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے چھ ستمبر کو ایک ایکٹ منظور کر لیا جس کا مقصد بغیر کسی معاہدے پر پہنچے"بریگزٹ" یعنی برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کو روکنا ہے۔
اس ایکٹ کی منظوری سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ قانونی لحاظ سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کسی معاہدے پر پہنچے بغیر بریگزٹ پر عمل درآمد نہیں کر سکیں گے۔ مبصرین کے خیال میں جب تک برطانیہ 19 اکتوبر کو یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے اختتام سے قبل یورپی یونین کے ساتھ نئے "بریگزٹ" معاہدے تک نہیں پہنچتا ہے ، تو جانسن کو "بریگزٹ" کو ملتوی کرنے کے لئے یورپی یونین سے معاہدہ کرنا ہوگا۔