ایران نے یورینیم افزدوگی کے لیے جدید تیز تر سینٹری فیوجز استعمال کرنا شروع کردیے ہیں، بہروز کمال

2019-09-08 15:54:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سات تاریخ کوایرانی جوہری توانائی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمال وندی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے یورینیم افزودگی کے لئے جدید ترین سینٹری فیوجز کا استعمال شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسے 40 جدید سینٹری فیوجز کام کر رہے ہیں۔ جنہیں یورینیم افزودگی، ریکٹر فیول اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ بہروز کمالوندی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جدید سینٹری فیوجز کے استعمال سے ایران 20 فیصد سے زائد یورینیم افزودہ کر سکتا ہے، یورپی ساتھیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے اب ان کے پاس زیادہ وقت نہیں رہ گیا۔

ایران کے اس اقدام کے اعلان کے بعد ، روس ، برطانیہ ، فرانس اور امریکہ نے سات تاریخ کو جاری اپنے اپنے بیانات میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آئی اے ای اے کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ، کارنیل فرروٹا موجودہ صورت حال کے تناظر میں سینئر ایرانی عہدیداروں سے ملاقات کے لئے رواں ماہ کی 8 تاریخ کو تہران کا دورہ کریں گے۔واضح رہے کہ جوہری معاہدے کے تحت ایران صرف 3 فیصد سے زائد تک یورینیم افزودہ کرنے کا پابند تھا۔


شیئر

Related stories