ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صدر اور طالبان سے خفیہ ملاقات منسوخ کردی

2019-09-08 16:01:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات تاریخ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ انہوں نے آٹھ تاریخ کو افغان صدر اشرف غنی اور طالبان کے نمائندوں سے کیمپ ڈیوڈ میں خفیہ طور پر ملاقات طےکی تھی جس کے لئے وہ الگ الگ ہفتے کی رات واشنگٹن پہنچ رہے تھےلیکن افغانستان میں امریکی سپاہی پر حملے کے واقعے کے باعث اس ملاقات کو منسوخ کردیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پرجاری بیان میں کہا کہ اشرف غنی اور طالبان کے اہم رہنما مضوبے کے مطابق ملاقات ہونا تھی۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ اپنی اہمیت بڑھانے کے لیے طالبان نے کابل میں حملے شروع کرنے کا اعتراف کیا۔اس طرح کے ایک حملے میں ایک امریکی سپاہی اور گیارہ دیگر افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ لہذامیں نے فوری طور پر ملاقات منسوخ کردی اور پرامن مذاکرات کو معطل کردیا ہے۔


شیئر

Related stories