افغان حکومت کا طالبان سے جنگ بندی اور براہ راست بات چیت کا مطالبہ
2019-09-08 19:38:34
افغان ایوان صدر کی جانب سے آٹھ تاریخ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں امن کے حصول کے لئے طالبان کو فوری طور پر جنگ بندی کرتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ طالبان براہ راست افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کریں۔ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے راستے میں طالبان کی جانب سے کئے جانے والے حملے اور پرتشدد کارروائیاں رکاوٹ بن رہی ہیں۔