امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات اب خارج از امکان ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
2019-09-10 16:21:56
امریکی صدر ڈوںلڈ ٹرمپ نے نو تاریخ کو کہا کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات "ختم "ہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ کسی مناسب موقع پر افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ہو جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سات تاریخ کو سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے آٹھ تاریخ کو کیمپ ڈیوڈ میں افغان صدر اشرف غنی اور طالبان نمائندوں کے ساتھ الگ الگ خفیہ ملاقاتیں طے کی تھیں لیکن افغانستان میں امریکی افواج پر حملے کی وجہ سے ان مذاکرات کو ختم کر دیا گیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات معطل کرتے وقت الزام عائد کیا کہ افغان طالبان نے اپنی اہمیت میں اضافے کے لیے حملہ کیا تھا۔