انسانی حقوق کی کونسل میں مغربی ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید

2019-09-12 16:19:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دس سے گیارہ تاریخ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے بیالیسویں اجلاس کے دوران ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر عام بحث کا آغاز کیا گیا ۔ متعدد غیر سرکاری تنظیموں نے امریکہ اور یورپ سمیت مغربی ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کڑی تنقید کی۔

"سینٹر آف یوتھ اسٹڈیز" نے اس بات پر مذمت کی کہ امریکہ نے وینزویلا پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ وینزویلا کے اثاثے منجمد کر دئیے۔ اس کے علاوہ وینزویلا کی تیل کی برآمدات پر پابندی لگانے سمیت دیگر یکطرفہ اقدامات اختیار کئے اور وینزویلا میں بغاوت کو ہوا دی۔ ان امریکی اقدامات سے وینزویلا کے عوام غربت کا شکار ہوئے اور ملک کو بد امنی کا سامنا کرنا پڑا۔


شیئر

Related stories