دو ہزار اٹھارہ میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران بدستور موجود تھا، سلامتی کونسل کی رپورٹ

2019-09-13 16:14:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تہترویں جنرل اسمبلی کے لیے تیار کردہ سالانہ ورکنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر انسانی بحراں بدستور موجود تھا اور کچھ صورتحال میں یہ سنگین ہو رہا ہے۔سنگین تنازعات کی وجہ سے بڑی تعداد میں بے گھر افراد اپنے ملک میں یا سرحد پار نقل و حرکت کر رہے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ سنگین نوعیت کے ایسے تنازعات جیسے کہ مشرق وسطی اور افریقہ میں رونما ہوئے ،ان کےباعث عام شہری شدید متاثر ہوئے ہیں۔تاہم سلامتی کونسل اندرونی اختلافات کی وجہ سے موثر اقدامات اختیار نہیں کر سکی۔

رپورٹ میں دو ہزار اٹھارہ میں ہونے والی مثبت پیش رفت کی تعریف کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق ایشیا میں جزیرہ نما کوریا کی کشیدگی میں کمی نظر آئی ، مشرقِ وسطی میں داعش کو عراق سے بھگا دیا گیا اور شام میں داعش کے قبضے سےزیادہ تر سرزمین کو آزاد کروا لیا گیا۔


شیئر

Related stories