امریکی کارپوریٹ ایگزیکٹو ،امریکی تجارتی پالیسی کو کاروبار کے لئے اچھا نہیں سمجھتے ، سروے رپورٹ
امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی کی جانب سے تیرہ ستمبر کو جاری کردہ ایک سروے رپورٹ کے مطابق ، تقریبا پینسٹھ فیصد امریکی کارپوریٹ ایگزیکٹوز کی رائے میں آنے والے چھ ماہ میں امریکی تجارتی پالیسی ،کمپنیز کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب کرے گی۔
اس سروے میں دنیا بھر کی بڑی مالیاتی کمپنیز اور نجی کمپنیز کے چیف مالیاتی افسران سے رابطہ کیا گیا۔ سروے میں شامل امریکی کارپوریٹ ایگزیکٹوز میں سے تقریبا پینسٹھ فی صد کی رائے میں امریکی تجارتی پالیسی کا اگلے چھ ماہ میں کمپنی کے کاروبار پر منفی اثر پڑے گا جبکہ نصف کے خیال میں امریکی تجارتی پالیسی کی وجہ سےکمپنیز کو زیادہ اخراجات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،اور پچیس فیصد سے زیادہ کی رائے میں کمپنیز نے بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ تجارت کی غیر یقینی صورتحال بھی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے دباؤ کا باعث ہے۔