امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی ضروری ہے،روسی وزارت خارجہ

2019-09-14 17:04:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

روس کی وزارت خارجہ کے پریس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری اطلاع کے مطابق تیرہ ستمبر کو افغان امور کے حوالے سے روسی صدر کے خصوصی مندوب اور وزارت خارجہ کے اہلکار زامیر کابو لوو نے ماسکو میں افغان طالبان کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات بحال ہونے چاہئیں ۔ طالبان کے وفد نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ ڈائیلاگ جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

اکتوبر دو ہزار اٹھارہ سے امریکی حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے نو ادوار منعقد ہوئے اور فریقین کے درمیان معاہدے کا فارمولہ طے پایا ہے تاہم امریکی صدر ٹرمپ نے نو ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں میڈیا کو بتایا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات ختم ہوچکے ہیں۔


شیئر

Related stories