انسداد دہشتگرد ی کی کارروائی میں اسامہ بن لادن کا بیٹا جاں بحق ، امریکی صدر
چودہ ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ امریکہ کی جانب سےانسداد دہشتگردی کی ایک کاروائی میں اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن پاک- افغان علاقے میں مارا گیا ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حمزہ بن لادن کی ہلاکت سے القاعدہ تنظیم ناصرف قیادت سے محروم ہوئی ہے بلکہ اس کی صلاحیتوں اور عملی سرگرمیوں کو بھی بڑا دھچکا پہنچا ہے ۔ تاہم اس کارروائی کی تاریخ ، مقام یا دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئیں ۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے جولائی کے اواخر میں نامعلوم امریکی اہلکار کے حوالے سے رپورٹس دی تھیں کہ حمزہ گزشتہ دو برسوں کے دوران کی گئی ایک امریکی کارروائی میں مارا گیا تھا۔
حمزہ بن لادن نے اگست دو ہزار پندرہ میں باقاعدہ طورپر القاعدہ تنظیم میں شمولیت اختیار کی ۔دو ہزار سترہ کے آغاز میں امریکہ نے حمزہ کو دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کیا اور اس پر پابندی عائد کی تھی۔