امریکہ کے دباؤ کا حتمی مقصد ایرانی حکومت کا خاتمہ ہے۔ ایرانی نائب صدر

2019-09-15 15:44:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایرانی میڈیا کی چودہ ستمبر کی رپورٹ کے مطابق ، ایران کے اول نائب صدر اسحاق جہانگیری نے ایک عوامی تقریب میں کہا کہ امریکہ کے بے انتہا دباؤ کا "حتمی مقصد" ایرانی حکومت کا خاتمہ جب کہ اس کا "قلیل مدتی مقصد" ایرانی معیشت کو تباہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ جولائی دو ہزار پندرہ میں ، ایران نے چھ ممالک کے ساتھ ایرانی جوہری مسئلے پر ایک جامع معاہدہ کیا تھا۔معاہدے کے مطابق ، ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر پابندی کا وعدہ کیا جب کہ اس کے جواب میں عالمی برادری نے ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کا بھی وعدہ کیا ۔ تاہم مئی دو ہزار اٹھارہ میں، امریکہ نے ایرانی جوہری معاہدے سے انخلا کااعلان کیا اور پھر جوہری معاہدے کی وجہ سے معطل کی جانے والی پابندیوں کو بتدریج، ایران کے خلاف ایک مرتبہ پھر سےعائد کرنا شروع کیا۔ ان اقدامات کے جواب میں ، ایران نے رواں سال مئی سے ایرانی جوہری معاہدے کی کچھ شرائط کے عمل کو تین مراحل میں معطل کردیا ہے۔


شیئر

Related stories