امریکی اور اسرائیلی رہنماؤں نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا

2019-09-15 15:50:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چودہ ستمبر کو امریکی صدر کےسوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے بیچ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے امکان پر تبادلہ خیال کیا ۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اسرائیلی انتخابات کے بعد اس سلسلے میں بات چیت جاری رکھی جائے گی۔ رواں سال مئی کے آخر میں اسرائیلی پارلیمنٹ سے مجوزہ منظوری کے بعد اب اسرائیل سترہ ستمبر کو پارلیمانی انتخابات کا دوبارہ انعقاد کرے گا۔


شیئر

Related stories