ایران کا، ترکی کے ذریعے یورپ کو قدرتی گیس کی فراہمی پر غور

2019-09-15 15:53:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چودہ ستمبر کو ایرانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے دی جانے والی اطلاعات کے مطابق ایران یورپی یونین کے ساتھ قدرتی گیس کی فراہمی کے حوالے سے مذاکرات کر رہا ہے۔

Iranian Financial Tribune نے ایران کی قومی کمپنی برائےقدرتی گیس کے چیف ایگزیگٹو حسن منتظر تربتی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران، ترکی کی حدود میں پائپ لائن کے ذریعے قدرتی گیس کو یورپ تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔اس وقت اس منصوبے کے تحت ایران میں بنیادی تنصیبات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہےاور اگر متعلقہ یورپین کمپنی کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو ئی، تو یونان ،ایران سے قدرتی گیس کی برآمد کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران جارجیا میں اور بحر اسود کی تہہ سے ،پائپ لائن کے ذریعے یورپ تک قدرتی گیس برآمد کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔


شیئر

Related stories