دی بیلٹ اینڈ روڈ کے منصوبوں میں شرکت کی رفتار کو تیز تر بنایا جائے ، سابق نیپالی وزیر اعظم
2019-09-16 10:17:58
نیپال کے سابق وزیر اعظم پراچندا نے پندرہ تاریخ کو دارالحکومت کھٹمنڈو میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیپال کے قومی مفادات کے تقاضوں کے مطابق نیپال کی معاشرتی اور معاشی ترقی کے لئے چین کے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے منسلک کچھ منصوبوں میں حصہ لینے کی رفتار کو تیز بنائے جانے کی ضرورت ہے۔
اسی دن ، پرچندا نے " دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو " کے مکالمے میں کہا کہ "دی بیلٹ اینڈ" روڈ انیشیٹو فوجی اتحاد کی بجائے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور باہمی فائدے اور جیت جیت نتائج کو حاصل کرنے کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک نے " دی بیلٹ اینڈ روڈ " انیشیٹو کے ڈھانچے کے تحت منصوبوں میں شرکت کر کے بہت سے فوائد حاصل کرلیے ہیں۔ اس تناظر میں نیپالی وزیر خارجہ جوالی کا کہنا تھا کہ نیپالی حکومت انٹرکنیکشن اور بنیادی تنصیبات کے بہت سے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے کوشاں ہے ۔