دوہزار کلو میٹر کے دائرے میں تمام امریکی تنصیبات پر حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایرانی پاسداران انقلاب

2019-09-16 10:30:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایران کے نیم سرکاری میڈیا تسنیم نیوز ایجنسی کی جانب سے پندرہ تاریخ کو جاری اطلاع کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر عامر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ایرانی حدود سے دو ہزار کلومیٹر کے دائرے میں موجود تمام امریکی اڈے، تنصیبات اور جہاز ایرانی میزائلوں کی پہنچ میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال جون میں ایران نے امریکہ کا ایک ڈرون مار گرایا تھا، اسی دن ایرانی پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے ہائی الرٹ جاری کیا تھا اور خلیج فارس میں موجود چند امریکی اڈوں اور خلیج عمان میں موجود امریکی جہازوں پر حملہ کرنے کی تیاری کی تھی۔ اگر اس روز امریکہ ڈرون گرائے جانے کے بعد کسی قسم کی جوابی کارروائی کرتا تو ہم مذکورہ نشانوں پر حملہ کر سکتے تھے۔

عامر علی حاجی زادہ نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے ایک "جامع جنگ" کی تیاری کررہا ہے۔


شیئر

Related stories