ایران سعودی تیل تنصیبات پر حملے میں ملوث نہیں، جواد ظریف

2019-09-16 10:38:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پندرہ تاریخ کو سوشل میڈیا پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہےجس کے مطابق ایران سعودی تیل کی تنصیبات پر حملہ کرنے میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ انتہائی سطح پر محاذ آرائی کی کوشش کر رہا ہے۔محمد جواد طریف نے کہا کہ انتہائی شدید دباؤ ڈالنےمیں ناکامی کے بعد امریکی وزیر خارجہ ایران کے ساتھ مختلف محاذوں پر براہ راست مقابلے پر اتر آئے ہیں۔واضح رہے کہ مائیک پومپیو نے چودہ تاریخ کو اپنے ایک ٹویٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ ایران نے سعودی عرب کی حدود میں واقع تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔


شیئر

Related stories