اقوام متحدہ کی چوہتر ویں جنرل اسمبلی کا افتتاح
اقوام متحدہ کی چوہتر ویں جنرل اسمبلی کا افتتاح نیو یارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز اور اقوام متحدہ کی چوہترویں جنرل اسمبلی کے چیئرمین تیجانی محمد باندے نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو کثیرالطرفہ پسندی کا مثبت طور پر تحفظ کرنا چاہیئے اور بنی نوع انسان کو درپیش مشکلات اور چینلچز سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہیئے۔
انتونیو گوتریز نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ پائدار ترقی پر عملدرآمد کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ دو ہزار بیس ایک کلیدی سال ہے۔تمام اقوام کو یقین دلایا جائے گا کہ اقوام متحدہ تمام لوگوں کے ساتھ قریبی تعلق رکھتا ہے۔کثیرالطرفہ پسندی عالمی چیلنجز کو حل کرنے کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہے۔
تیجانی محمد باندےنے کہا کہ موجودہ جنرل اسمبلی میں توجہ پائیدار ترقی پر عملدرآمد کرنے پر مرکوزرکھی جائے گی، جس میں غربت کا خاتمہ ، بھوک کا مکمل خاتمہ ، معیاری تعلیم، موسمیاتی تبدیلیوں اور شراکت داری سمیت دیگر موضوعات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی امن اور سیکورٹی کو فروغ دے گی اور سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنائے گی تاکہ تنازعات کی روک تھام کے لیے کوششوں میں اضافہ کیا جاسکے۔