غیر ملکی مندوبین کی جانب سے سنکیانگ میں انسانی حقوق کے شعبے میں حاصل کردہ کامیابیوں کی تحسین

2019-09-19 10:19:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اٹھارہ ستمبر کو جینیوا میں چین کی "انسانی حقوق کی ترقی میں کامیابیوں کے حصول" کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔ اس سیمینار میں 40 سے زائد ممالک کے سفارت کاروں، میڈیا نمائندوں ، اسکالرز اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ان شخصیات نے ماضی قریب میں سنکیانگ کا دورہ کر رکھا تھا اور وہاں کی صورت حال سے مکمل طور پر آگاہ تھے۔

سیمینار میں جینیوا میں یمن کے مستقل نمائندہ علی محمدسعید مجاور، جنیوا میں زیمبیا کے مستقل نمائندے ، جنیوا میں زمبابوے کے مستقل مشن کے نائب نمائندے سمیت دیگر سفارت کاروں نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کے دورے کے دوران وہاں کی صورت حال کا جائزہ لے کر بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سنکیانگ کی معاشی ترقی، سلامتی کی صورت حال، سماجی استحکام اور مخلتف قومیتوں کے خوشگوار باہمی تعلقات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کے طلبہ سے مل کر بات چیت کی اور ان کی دلی خوشی کو محسوس کیا۔

بیلاروس ، میانمار ، کیوبا اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والے سینئر سفارت کاروں نے بھی چین کی کامیابیوں کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی اور شدت پسند ی کے خاتمے میں حاصل کی جانے والی کامیابیاں مختلف ممالک کے لئے ایک مثال ہیں۔


شیئر

Related stories