یورپی پارلیمنٹ بغیر متبادل منصوبے کےبریگزٹ کے معاہدے کو ویٹو کردے گی

2019-09-19 10:20:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یورپی پارلیمنٹ نے اٹھارہ تاریخ کو ایک قرارداد کی منظوری دی جس کے مطابق پارلیمنٹ "بیک اپ انتظامات " کے بغیر بریگزٹ معاہدے کو ویٹو کردے گی۔

مذکورہ قرارداد کے حق میں 544 اور اس کی مخالفت میں 126 ووٹ ڈالے گئے۔ جب کہ اڑتیس ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

یورپی پارلیمنٹ نے اس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ قانونی اور قابل عمل متبادل فارمولے کے لیے کھلا رویہ رکھتے ہیں اور برطانیہ کو بغیر معاہدے کے بریگزٹ کی پوری ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اگر برطانیہ بریگزٹ کی آخری مدت کو ایک مرتبہ پھر ملتوی کرنے کا مطالبہ کرے گا اور اس کی وجہ معقول اور واضح ہوگی ، تو یورپی پارلیمنٹ برطانیہ کے مطالبے پر کھلا رویہ رکھے گی۔


شیئر

Related stories