امریکی فیڈرل ریزرو نے ایک سال میں دوسری مرتبہ ریٹ میں کمی کا اعلان کردیا
2019-09-19 12:22:52
امریکی فیڈرل ریزرو نے اٹھارہ تاریخ کو اعلان کیا کہ وفاقی فنڈز کی شرح میں پچیس بنیادی نقطے کی کمی لاکر ایک اعشاریہ سات پانچ فیصد تا دو فیصد کے معیار تک مقرر کیا گیا ہے۔ یہ رواں سال میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے ریٹ میں کی جانے والی دوسری کٹوتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکی اقتصادی مستقبل پر موجودہ عالمی صورتحال کے اثرات اور اعتدال پسند افراط زر کے دباؤ کی بنیاد پر امریکی فیڈرل ریزرو نے سود کی شرحوں میں کمی کا فیصلہ کیا، لیکن امریکی معیشت کے سامنے درپیش غیر یقینی صورتحال اب بدستور موجود ہے۔ فیڈرل فنڈز کی شرح کے مستقبل کے رجحان کے لیے امریکی فیڈرل ریزرو نے کہا کہ وہ امریکی معاشی صورتحال پر توجہ دیتی رہے گی اور امریکی معاشی توسیع کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب اقدامات اختیار کرے گی۔