اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے افغانستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

2019-09-20 09:30:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انیس تاریخ کو جاری ایک بیان میں گذشتہ دنوں افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور افغان حکومت کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

سلامتی کونسل نے زور دیا کہ اس قسم کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے مرتکب افراد، ان کے سہولت کاروں اور حامیوں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جانی چاہییں۔اس بیان میں تمام ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداد وں کی روشنی میں اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے افغان حکومت کے ساتھ موثر تعاون کریں ۔

انیس تاریخ کو افغانستان کے جنوبی صوبے زابل کے صدر مقام قلات میں ایک کاربم حملہ ہوا جس میں پندرہ افراد ہلاک جب کہ ساسٹھ سے زائدزخمی ہوئے۔واضح رہے کہ سترہ تاریخ کو افغان صوبے پروان اور دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکوں میں چھالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

افغان طالبان نے ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔


شیئر

Related stories