موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں قدرتی آفات سے متاثرہ امداد کے منتظرافراد کی تعداد دوگنا ہونے کا امکان
2019-09-20 09:31:52
ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی بین الاقوامی فیڈریشن کی جانب سے انیس تاریخ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دو ہزار پچاس تک ہر سال میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آفات کی وجہ سے ان لوگوں جن کے لیے انسانی امداد کی ضرورت ہے، کی تعداد بیس کروڑ سے تجاوز ہونے کا امکان ہے۔یہ تعداد تقریباً موجودہ تعداد دس کروڑ آٹھ لاکھ کا دو گنا ہے۔
ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی بین الاقوامی فیڈریشن کے چیئرمین فرانسسکو رو کا نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آفات کی تعداد میں اضافےسے امدادی اداروں اور افراد پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے ، تاکہ آفات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خطرات میں کمی لائی جاسکے اور انسانی امداد کی مد میں بڑھتے ہوئے اخراجات سے بچا جا سکے۔