افغان سرکاری افواج نے مشرقی صوبے میں واقع ضلع کا قبضہ واپس لے لیا

2019-09-22 16:54:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغان افواج کے بیان کے مطابق کئی روز کی شدید لڑائی کے بعد غزنی صوبے کے ضلع جغتو کا قبضہ اتوار کے روز واپس حاصل کرلیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق عسکریت پسندوں کو بھاگنے پر مجبور کیاگیا۔ او ر ضلع میں پائیدار امن کے قیام کیلیے اس وقت عسکریت پسندوں کا صفایا کیا جارہاہے۔ طالبان نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

یاد رہے کہ طالبان نے دو سال قبل اس ضلع کو قبضہ میں لے لیاتھا۔ افغان فور سز کئی ہفتوں سے شورش زدہ صوبہ غزنی میں اپریشن کررہے ہیں اور اس دوران کئی دیہات کو اپنے قبضے میں لے کر عسکریت پسندوں کو بھاگنے پر مجبور کیاہے۔ سیکورٹی اہلکاروں کے مطابق پچھلے دس دن کے دوران صوبہ بدخشاں کے تین ضلعوں سمیت سات ضلعوں کا کنٹرول حاصل کرلیا گیاہے۔


شیئر

Related stories