پیرس میں سینکڑوں پرتشدد مظاہرین کی گرفتاری
پیرس سٹی پولیس نے 21 تاریخ کو اعلان کیا کہ اسی دن کی شام تک "یلو ویسٹ "نامی مظاہرین کے جلسے کے دوران164 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ، اور 395 افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ان میں سے 120 افراد کو اسی رات حراست میں لے لیا گیا۔
21 تاریخ کو فرانس میں "یلو ویسٹ" نامی مظاہرے کا پینتالیسواں دور شروع ہوا ، اور پیرس اور دیگر مقامات پر موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی مظاہرے ہوئے۔ کچھ پرتشدد عناصر نے جلوس میں شامل ہو کر تخریب کاری کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کیلئے قانون کے مطابق آنسو گیس کا استعمال کیا۔
یاد رہے کہ پچھلے سال 17 نومبر کو پہلی بار "ییلو ویسٹ" مہم کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے ، لوٹ مار کے متعدد سنگین واقعات رونما ہوئے ہیں اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ "یلو ویسٹ" کے پرتشدد مظاہر وں کے دوران فرانسیسی پولیس نے قانون کے مطابق متعدد متشدد عناصر کو گرفتار کیا ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، "یلو ویسٹ " مہم کے آغاز سے اب تک پولیس نے دس ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔