ایران، "آبنائے ہرمز امن کی منسبت سے تجاویز "اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کرے گا، ایرانی صدر
2019-09-23 10:20:36
بائیس ستمبر کو ایرانی صدر حسن روحانی نے دارالحکومت تہران میں کی جانے والی ایک تقریر میں کہا کہ ایران ،" آبنائے ہرمز امن کی منسبت سے تجاویز " کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کرے گا۔انہوں نے خطے میں ہونے والے واقعات کے لیے ایران کو قصوروار ٹھہرانے کی کوشش کے خلاف سخت الفاظ میں احتجاج کیا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوز ایجنسی کے مطابق ، روحانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایران کی کی جانب سے امن تجاویز پیش کئے جانے کا مقصد خلیج فارس ، آبنائے ہرمز اور خلیج عمان کی سلامتی کے لیے علاقائی اتحاد و یک جہتی پر زور دینا ہے . اس کے علاوہ ایران علاقائی معاملات میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کی بھی بھرپور مخالفت کرتا ہے ۔