اقوام متحدہ کے سیکرٹیریٹ کی دو ہزار تیس سے قبل" گرین ہاؤس گیسز "کے اخراج میں پینتالیس فیصد کمی کی منصوبہ بندی

2019-09-23 10:21:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کےسیکرٹیریٹ نے حال ہی میں تحفظ ماحول کے حوالے سے نئے دس سالہ منصوبے کی منظوری دی جس کے مطابق سال دو ہزار تیس سے قبل سیکرٹیریٹ سے متعلقہ" گرین ہاؤس گیسز " کے اخراج میں پینتالیس فیصد کمی کی جائے گی ۔ اس ھدف کی تکمیل کے لیے دو ہزار تیس سے قبل بجلی کے استعمال کی فی کس مقدار میں پینتیس فیصد کمی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیاتی منصوبہ بندی کی جانب سے پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق اقوام متحدہ کے نظام میں گرین ہاؤس گیس کے اخراج کا پینتالیس فی صد اس کے دفاتر اور رسد کی سہولیات سےجبکہ بیالیس فیصد ہوائی سفر سے اور تیرہ فیصد نقل و حمل کے دیگر طریقوں سے ہوتا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹیریٹ میں گرین ہاؤس گیسز کا اخراج اقوام متحدہ کے پورے نظام میں اٹھاون فیصد رہا ہے ۔


شیئر

Related stories